the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
حکومت نے ہندوستانی شہری كلبھوشن جادھو کو موت کی سزا دینے پر پاکستان کو سختی سے خبر دار کرتے ہوئے آج کہا کہ اس عمل کا دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر منفی اثر پڑے گا اور مسٹر جادھو کو بچانے کے لئے جو کچھ بھی کرنا پڑے، وہ کیا جائے گا۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے ایوان میں اپنے طور پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ اگر مسٹر جادھو کو پھانسی ہوتی ہے تو یہ منصوبہ بند قتل ہوگا۔ ہندوستانی شہری کو اغوا کر کے پھنسایا گیا ہے اور اس سے رابطہ بھی نہیں کرنے دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر جادھو کو موت کی سزا سنانے کے تین گھنٹے کے اندر اندر حکومت ہند



متحرک ہو گئی اور یہ معاملہ پاکستان سے اعلی سطح پر اٹھایا گیا۔ اس کے لئے سیکرٹری خارجہ ایس. جے شنکر نے پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کیا اور سخت ردعمل ظاہر کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو واضح طور پر بتا دیا گیا ہے کہ اگر مسٹر جادھو کو پھانسی ہوتی ہے تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے اور دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات پر منفی اثر پڑے گا۔ انہوں نے ایوان کو یقین دلاتےہوئے کہا کہ مسٹر جادھو کو بچانے کے لئے جو کچھ بھی کرنا پڑے گا، وہ کیا جائے گا۔ وہ نہ صرف اپنے والدین کا بیٹا ہے بلکہ ملک کا بھی بیٹا ہے اور حکومت ان کی رہائی کی تمام کوشش کرے گی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.